Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Mobile Tripot Shoot Video

Misc

Technology

Boya M1 Mic Microphone

» » Haqoq e Zojeen


╗═════•○ اஜ۩۞۩ஜا ○•══════╔

*حـقــوقِ_زوجـیـن_ـں✨🌌*

╝═════•○ اஜ۩۞۩ஜا ○•══════╚


     *🔲⭐قـســــــط نمــــــــبر/1⭐🔲*


ترتیب و تدوین بندہ حقیر

مرد اور عورت کا رشتہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شوہر_کے_حقوق

اطاعت

 *اسلام نے عورت کو شوہر کا مطیع و فرمانبردار بننے کا حکم دیا ہے اور اس کی نافرمانی سے روکا ہے۔ نافرمان عورت کے لیے سخت وعید سنائی ہے۔*


*⛔البتہ اگر شوہر کا حکم شریعت کے احکام سے متصادم ہو تو شریعت کا حکم شوہر کے حکم سے برتر سمجھاجائے گا۔ شوہر کا حکم ٹھکرا دیا جائے گا اور شریعت کی پیروی کی جائے گی۔*


شوہر کا حق ہے کہ بیوی اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرے۔


قلبی_طمانیت_اور_ذہنی_سکون

 

*بیوی کو اللہ نے سکون کا ذریعہ بنایا ہے۔ اس لیے عورت کا یہ فرض ہے کہ وہ مرد کے لیے ایسا ماحول فراہم کرے جس میں اس کو ذہنی سکون اور قلبی طمانیت حاصل ہو۔* 


شوہر کو ذہنی سکون تب حاصل ہو گا جب بیوی اس کی پسندیدگی وناپسندیدگی کا لحاظ رکھے۔


اس کے غائبانہ میں گھر میں ایسے شخص کو نہ آنے دے جسے وہ ناپسند کرتا ہے۔ 

گھر کو اس طرح سے منظم رکھے جیسی اس کی خواہش ہے اور جہاں تک شریعت کی طرف سے حکم امتناعی نہیں ہے لباس و پوشاک اور جسم و چال ڈھال میں زیبائش اختیار کرے تاکہ اس کا شوہر اس کو دیکھے تو خوش ہو جائے۔

*اس کے گھر اور املاک کی حفاظت کرے، اس میں کسی طرح کی خیانت سے کام نہ لے۔

البتہ

 *گھر کے نفقہ میں شوہر بخل سے کام لیتا ہو یا گھر کی لازمی اور بنیادی ضرورتیں پوری نہ ہوتی ہوں تو اسی قدر استعمال کرے جتنی ضرورت ہو۔

*💖نیز شوہر کی قلبی طمانیت اور ذہنی سکون کے لیے اس کے والدین کی نگہداشت اور ان کی ضرورت کی تکمیل میں بیوی کو شوہر کا ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے۔*

بچوں_کی_پرورش_و_پرداخت:*

 *معاش کی ذمہ داری اسلام نے مردوں پر رکھی ہے۔ عورت کو گھر کی ملکہ اور ذمہ دار بنایا ہے۔* 

*✨اس لیے ضروری ہے کہ:-*

 *بچوں کی پرورش و پرداخت میں شوہر کا تعاون کرے۔* 

*ایام شیر خوارگی میں اس کو دودھ پلائے۔* 

*اس کی دیکھ ریکھ کرے۔*

*بڑے ہوں تو اس کی اچھی تربیت کرے۔*

*اس کو کھلائے پلائے،* 

*صاف صفائی کا خیال رکھے* 

*اور پڑھنے لکھنے میں اس کی توجہ مبذول کرائے۔*

طلاق:* 

*اسلام ازدواجی رشتہ کو گھٹن کی حالت میں باقی نہیں رکھنا چاہتا ہے جس سے انسانی جان خطرے میں پڑ جائے۔ ایسی صورت کے پیدا ہونے اور نباہ کی کوئی صورت نہ رہنے پر اسلام یہ اجازت دیتا ہے کہ رشتہ ختم کرکے سکون و اطمینان کی زندگی اختیار کر لی جائے اور نئے سرے سے دونوں افراد اپنی زندگی بسالیں۔*

*⛔اس کے لیے اسلام نے شوہر کو طلاق کا حق عطا کیا ہے۔ لیکن اسے حلال چیزوں میں سب سے ناپسندیدہ شے شمار کیا ہے۔*

 *اس کا استعمال اس صورت میں ہے جب نباہ کی صورت باقی نہ رہے۔*

*📃پھر اس کا جو طریقہ بتایا ہے:-*

 *اس میں اس کی گنجائش پیدا کی ہے کہ انسان اگر اس اقدام پر مجبور ہو تو اقدام کرنے کے بعد اور قطعی فیصلہ سے قبل دونوں کو اس ازدواجی زندگی کی قدر کا احساس ہوسکے۔*

*#ترکہ_میں_حصہ:*

*جس طرح ایک عورت کو شوہر کی وفات کے بعد شوہر کی جائیداد سے مالی حق حاصل ہوتا ہے اسی طرح ایک مرد کو اس کی بیوی کی جائیداد سے اس کی وفات کے بعد مالی حق ملتا ہے۔*

*✨اس سے متعلق ہر مسلمان مرد اور عورت کو آگاہی ہونی چاہیے:*

*_تاکہ وہ اپنی زندگی میں اک دوسرے سے کسی قسم کے ناروا سلوک اور ظلم کے مرتکب نہ ہوں۔_

*_⬛✨جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه✨⬛_*


*▩══════ ﷺ ══════▩*

*دانش احمد محمودی۔*

*▩══════ ﷺ ══════▩*


*─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─*

*_بنت حوا گروپ_*

*─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─*

پاک اردو ٹیوب Danish Mehmoodi

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں