Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Mobile Tripot Shoot Video

Misc

Technology

Boya M1 Mic Microphone

» »Unlabelled » Salatul awabeen ki fazelat


*🌻 صلوةالاوابین کتنی رکعات ہیں اور انکے فضائل کیا ہیں ؟؟؟🌻*

*🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 361 )🌹*
*السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ*   
*سوال*❓حضرت نمازِ اوابین کی پڑھنے کی کیا فضیلت ہے اور کتنی رکعت پڑھنی ہے برائے کرم رہنمائی فرمایئے کرم ہوگا فقط والسلام 
*🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* حافظ نسیم احمد اشرفی ... *بنارس🔷*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*

*وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته*
*الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*

صلوةالاوّابین بعد نماز مغرب پڑھی جاتی ہے یہ دوکعتیں ہیں اورچاربھی ہیں اورچھ بھی ...
*دورکعت کی فضیلت👇*
💫 *حضرت سیدنا امیر المومنین صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں* کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی مغرب کے بعد بات چیت کرنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے اللہ تعالی اس کو حطیرة القدس (جنت) میں رہنے کے لئے جگہ عطا فرمائے گا
*چار کی فضیلت 👇*
💫 *حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ* سے ہی روایت ہے کہ اگر کوئی بندہ چار رکعت پڑھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ ایسا ہو جاتا ہے گویااس نے حج پر حج کیا یعنی ہر دو رکعت پر ایک ایک حج کا ثواب پاۓگا
*چھ رکعت کی فضیلت👇*
💫 *یہ روایت بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ* سے مروی ہے اگر کوئی بندہ چھ  رکعت پڑھ لے تو اس پرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دیتاہے
📙 *(نزھةالمجالس)*
⬅️ *تنبیہ :* اورچھ رکعتوں کے تعلق سے ایک اور روایت میں حضرت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے جو کوئی مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھے اس کے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہو
(طبرانی)
📚 *( فیضان سنت صفحہ١٠٤٤تا١٠٤٥)*
👈🏻 *تنبیہ :* جو صاحب ترتیب ہے یعنی اسکے ذمہ قضانماز نہیں ہے وہ صلوة الاوابین پڑھے 
اور جسکے ذمہ قضا نماز باقی ہے وہ صلوۃ الاوابین کے بجائے عمر قضا پڑھے کیونکہ فرض باقی ہوتونفل قبول نہیں ہوتا اور صلوۃ الاوابین نفل ہی ہے
*_ 🌻
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘

پاک اردو ٹیوب Danish Mehmoodi

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

1 comments: