Qurbani ke masail
*قربانی کے جانور میں مشترکہ طور پر ایک حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا*
سوال:
ایک گائے میں چھ لوگوں نے حصہ ڈالا اور ساتواں حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہ نیت ثواب کیا تو سب کی قربانی ہو جائے گی؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ثواب پہنچ جائے گا؟
جواب:
متعدد افراد مل کر ایک حصہ آپ ﷺ کی طرف سے قربانی کرنا چاہیں تو راجح قول کے مطابق قربانی صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ سب لوگ اپنے حصے کی رقم کسی ایک کو ہبہ (گفٹ) کردیں، پھر ایک کی طرف سے نفلی قربانی حضورﷺ کے ایصالِ ثواب کے لیے کی جائے، اس سے قربانی کرنے والے کو بھی ثواب ملے گا اور ان شاء اللہ باقی شرکاء (جنہوں نے اپنے حصے کی رقم ہبہ کردی ہے وہ) بھی پورے ثواب کے حق دار ہوں گے، اور آپ ﷺ کو بھی اس کا ثواب پہنچے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
No comments: